Dr Sajid Amjad
Showing all 2 results
-
History, Latest, Urdu Books
چنگیز خان سے جہانگیر تک
مجھے یہ دوا نہیں کہ میں تاریخ لکھ رہا ہوں لیکن اس حقیقت سے مفر نہیں کہ میں اپنی روایت کے مطابق مضمون کو کہانی بنانے میں کامیاب رہا ہوں ۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ اردو میں تاریخی ناول نگاری کی روایت کوئی نئ نہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ تاریخی ناول نگاروں نے تاریخ کو مسخ بھی کیا ہے ۔ اس لیے میں دست بستہ عرض کرتا ہوں کہ میں تاریخی ناول نہیں لکھ رہا ہوں بلکہ تاریخ کو دلچسپ بنانے کے لیے کہانی کی راہ اختیارکر رہا ہوں۔حقائق وہیں لہجہ بینایہ ہے۔
املیہ یہ بھی ہے کہ تاریخ عوام کے شب و روز کی عکاس نہیں ہوتی ، حکمرانوں کے لیل ونہار سے تعلق رکھتی ہے ۔ اس لیے لازم ہے کہ حکمرانوں کے شایان شان زبان کا استعمال بھی ہو خصوصا اس حالت میں کہ جب تاریخ کو کہانی بنایا جارہا ہو ۔ میں نے اس ضرورت کا پورا خیال رکھا ہے ۔ آپ کو یہ کہانیاں زبان و بیان کا ایک مختلف انداز لیے نظر آئیں گی جو موضوع کو مزید دلچسپ بنانے میں معاون ہوں گی ۔
میں نے ان کہانیوں میں “فکشن” ضرور شامل کیا ہے لیکن صرف اتنا جتنا کہ آٹے میں نمک ۔ اسی لیے یہ کہانیاں موضوع کی درستی کے ساتھ ساتھ “زبان” کی خوب صورتی کا حق بھی ادا کرتی نظر آئیں گی ۔SKU: n/a -
History, Latest, Urdu Books
شاہ جہاں سے بہادر شاہ ظفر تک
تاریخ سفاک بھی ہوتی ہے اور دلچسب بھی ۔
میں نے اس کی سفا کی قابل برداشت بنانے اور دلچسپ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے تاریخ کو کہانی بنانے کی کوشش کی ہے ۔
آپ انھیں ناول اور تاریخ کے درمیان کی کوئی چیز کی سکتے ہیں ۔ اس لیے کہ ان کہانیوں میں فکشن صرف اتنا شامل کیا ہے ۔جتنا آٹے میں نمک ۔کوشش کی ہے کہ تاریخ مسخ نہ ہونے پائے ۔ اسی لیے یہ کہانیاں موضوع کی درستی کے ساتھ ساتھ سراتور زبان کی خوبصورتی کا حق بھی ادا کرتی نظر آیں گی ۔
اس سے پہلے ایسی ہی کہانیوں کا میرا ایک مجموعہ “چنگیز خاں سے جہانگیر تک ” کے نام سے شائع ہو چکا ہے ۔ اس سے آگے کی کہانیاں پیش نظر کتاب میں پیش کی جارہی ہیں ۔ توقع کرتا ہوں کہ جس طرح پچھلی کتاب کو پذیرائی ملی تھی اسی طرح یہ کتاب بھی مقبول ہوگی ان شاء اللہ ۔
میں نے پچھلی کتاب میں عرض کیا تھا “اس سے آگے کی کہانی اگلی کتاب کی زبانی سنانا ہوگی “۔ اب یہ وعده پورا کررہا ہوں ۔
پچھلی کہانیوں کی طرح یہ کہانیاں بھی “سپنس ڈائجسٹ” میں شائع ہو کر مقبول ہو چکی ہیں ۔
میں ایک مرتبہ پھر جناب آصف حسن ، ما لک سٹی بک پوائنٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ان کہانیوں کو قابل اشاعت سمجھا ۔
مجھے امید ہے کتابی شکل میں محفوظ ہونے کے بعدان کہانیوں کا حسن مزید نکھرے گا ۔SKU: n/a